پولیس تھانہ کرمپور کی ٹیم میں سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات تقسیم
وہاڑی (خبرنگار) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے شاندار اور مثالی کارکردگی پر پولیس تھانہ کرمپور کی ٹیم میں سی سی تھری سرٹیفکیٹس اور ۔۔۔
کیش انعامات تقسیم کیے ۔ انعام حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او تھانہ کرمپور ملک زمان لیاقت اور ان کی ٹیم شامل ہیں۔ پولیس تھانہ کرمپور کی ٹیم نے دو مختلف گینگز کو گرفتار کر کے 12 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 15 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جبکہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں بھی عمل میں لائیں، جس کی بدولت علاقے میں جرائم کے گراف میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔