پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں کے شانہ بشانہ ہے :عبداللہ خان شیروانی

 پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں کے شانہ  بشانہ ہے :عبداللہ خان شیروانی

مظفرگڑھ(نامہ نگار ) سماجی و سیاسی شخصیت محمد عبداللہ خان شیروانی عبد اللہ خانزادہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ اندرونِ ملک دہشت گردی کے خلاف بھی بھرپور جدوجہد کر رہی ہے ۔۔۔۔

 انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت اور امن کے قیام کے لیے فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں کے شانہ بشانہ ہے ۔شیروانی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، لیکن پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے اتحاد اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں