بہاول پور ہسپتال میں ناقص آئی وی کینولہ سپلائی کا انکشاف
بہاول پور (سٹی رپورٹر) بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں بڑی تعداد میں ناقص اور غیرمعیاری آئی وی کینولہ فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایک مریض کو تین سے چار کینولہ لگانے کے بعد ہی ایک درست آئی وی کینولہ صحیح لگتا ہے ، جس سے مریض شدید تکلیف میں مبتلا ہیں اور رگیں خراب ہو رہی ہیں ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سیکریٹری ہیلتھ، پرنسپل کیو اے ایم سی بہاول پور اور ایم ایس بی وی ایچ سے فوری نوٹس اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔