ڈپٹی ڈائریکٹرپی ایس کیو سی اے عمر فاروق کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ پنجاب عمر فاروق 34 برس تک خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں ادارے کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سیدہ ضیاء بتول نے کہا کہ عمر فاروق نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے دوران کوالٹی اسٹینڈرڈائزیشن کے فروغ اور ادارے کے مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ ان کی دیانت داری اور محنت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ڈائریکٹر علی بخش سومرو نے بھی عمر فاروق کی محکمہ کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ریٹائر ہونے والے افسر کو گلدستے اور یادگاری تحائف پیش کیے ۔عمر فاروق نے الوداعی تقریب کے انعقاد پر ادارے کی قیادت اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔