سرکاری تعطیلات کے باعث زرعی ہیلپ لائن کی سروسز عارضی طور پر معطل
ملتان (وقائع نگار خصوصی ) سرکاری تعطیلات کے باعث زرعی ہیلپ لائن (17000-0800)کی سروسزعارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گی۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق 15 مارچ آج سرکاری تعطیلات کے باعث زرعی ہیلپ لائن کی سروسز عارضی طور پردستیاب نہیں ہوں گی،تاہم زرعی ہیلپ لائن کی سروس کل معمول کے مطابق رمضان المبارک کے دفتری اوقات کے مطابق دستیاب ہوں گی اور کاشتکار زرعی ہیلپ لائن پر کال کر کے معلومات حاصل کر سکیں گے ۔