ڈی پی او راناعبدالوہاب کی کھلی کچہری
بہاول پور (سٹی رپورٹر) ڈی پی اورانا عبدالوہاب نے تھانہ بغدادالجدید میں کھلی کچہری منعقد کی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور۔۔
آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے ۔ ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر بروقت حل کرنا اور عوام و پولیس کے درمیان اعتماد قائم کرنا ہے ۔ علاقے کے مکینوں نے اس اقدام کو سراہا اور فوری حل کی تعریف کی۔