ملتان ریجن میں 18 مارچ کو بجلی کی بندش کا شیڈول جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے ترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، کریش مینٹی نینس پروگرام،۔۔
گرڈ اسٹیشنوں کی سالانہ و ششماہی مرمت اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی 18 مارچ 2026ء (بدھ) کو مختلف اوقات میں معطل رہے گی۔اس دوران ملتان سرکل کے 11KV بستی فیض آباد فیڈر سے صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ دیگر فیڈرز جن میں 11KV اسماعیل آباد، اللہ شافی، ریلوے روڈ، چاند ماڑی، بوٹے والا، بدھلہ سنت، طاہر آباد، نیو لاڑ، نیو حسین آگاہی، سلطان پورہ، الجیلان اور بستی بلیل شامل ہیں، سے صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔