منشیات اور شراب فروشی کے الزامات ، آٹھ زیر حراست
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر میں منشیات فروشی اور غیر قانونی شراب کی خرید و فروخت کے الزام میں پولیس نے۔۔
آٹھ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔بستی ملوک پولیس نے ملزم شاہ زیب عرف شیبو سے 54 لٹر اور ملزم رحمان خان سے 52 لٹر شراب برآمد کی۔ بدھلہ سنت پولیس نے ملزم مہنگا سے 1105 گرام ہیروئن اور ملزم انصر سے 10 لٹر شراب قبضے میں لی۔حرم گیٹ پولیس نے ملزم حق نواز سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔