ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر شادی کی تقریب میں چھاپہ،مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ سٹی سرور شہید کے علاقے مرچی موڑ سرور شہید میں پولیس کا ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پرمحمد سجاد اعوان کی۔۔۔
شادی کی تقریب میں چھاپہ ،دولہا سمیت شرکاء میں بھگدڑ مچ گئی، محمد سجاد معہ چند نامعلوم افراد موقع سے فرار ہو گئے ۔ساؤنڈ سسٹم پر فحش گانے چلائے جا رہے تھے جس سے عوام کے سکون میں خلل پیدا ہو رہا تھا۔ پولیس نے جنریٹر، مشین اور ساؤنڈ ڈیک معہ مائیک قبضہ میں لے لیا ۔
اور مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔