پولیس کا کریک ڈاؤن سات جواری گرفتار، رقم ضبط
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ مظفر آباد چوکی القریش نے جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔
گرفتار ملزم سجاد، شہباز، جنید، حاجی محمد، کالو بھٹہ، کاشف اور حبیب اللہ کے نام سے شناخت کئے گئے ۔کارروائی کے دوران ملزموں کے قبضے سے جواء پر لگی 40 ہزار روپے اور زر جواء ضبط کی گئی۔ گرفتار شدگان کو تھانہ مظفر آباد میں پیش کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے ۔