واسا نے ارتھ آور 2026بھرپور طریقے سے منایا
توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی شعور کی بیداری کے لئے ایک گھنٹے کی مہم
ملتان (وقائع نگاری خصوصی) واسا ملتان نے ارتھ آور 2026 منایا۔ واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں اس موقع پر غیر ضروری لائٹس ایک گھنٹے کے لئے بند کی گئیں۔ عالمی مہم ارتھ آور 2026 کے تحت رات 8:30 سے 9:30 بجے تک لائٹس آف رہیں۔ارتھ آور کا مقصد توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینا ہے ۔ ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے کہا کہ ارتھ آور ماحول دوست ذمہ داری کا عملی پیغام ہے ۔ \"Give an Hour for Earth\" کے تحت شہریوں کو ماحول دوست اقدامات کرنے کی ترغیب دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ارتھ آور صرف علامتی مہم نہیں بلکہ توانائی، پانی اور ماحول کے تحفظ کا پیغام بھی ہے ۔ واسا ملتان کی ماحولیاتی آگاہی مہم توانائی کے ضیاع کو کم کرنے اور عوام میں ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے ۔