خواجہ آصف کے بیان پر تاجروں کا احتجاج، معافی کا مطالبہ

خواجہ آصف کے بیان پر تاجروں کا احتجاج، معافی کا مطالبہ

بجلی چوری الزام مسترد، احتجاج کی دھمکی، لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی

ملتان (لیڈی رپورٹر)تاجر رہنماؤں نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے تاجروں کو بجلی چور قرار دینے کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے فوری معافی کا مطالبہ کر دیا۔ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا۔مشترکہ بیان میں خواجہ محمد شفیق، ظفر اقبال صدیقی، ممتاز علی بابر، احتشام الحق، عزیز الرحمن انصاری، میاں ظفر اقبال، حاجی شاہد شکور، مہر محمد شاکر، عاطف ریحان، شیخ غلام مرتضیٰ، سیف اللہ شیخ، چودھری اشفاق اور جام اکبر حسین سمیت دیگر نے کہا کہ تاجروں کو بجلی چور قرار دینا بے بنیاد اور ناقابل قبول ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری محب وطن اور باقاعدہ ٹیکس ادا کرنے والی ہے ، ان کے بجلی کنکشن اور میٹرز مکمل ریکارڈ پر ہوتے ہیں، اس لئے انہیں بدنام کرنا زیادتی ہے ۔ ایسے بیانات سے تاجر برادری کی دل آزاری ہوتی ہے اور حکومت کو اس سے گریز کرنا چاہیے ۔رہنماؤں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث اصل عناصر بااثر افراد اور جاگیردار ہیں، جو قانون سے بالاتر ہو کر میٹر ریڈرز کو بھی ہراساں کرتے ہیں، جبکہ تاجر قانون کے دائرے میں رہ کر کاروبار کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں