آئوٹ سورس سکولوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

آئوٹ سورس سکولوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد ، طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کا ہدف پورا کرنے اور چیف ایگزیکٹوز کو اپنے اضلاع میں آڈٹ پیراز بروقت تیار کرنیکی ہدایتمتعلقہ افسر اجلاس میں شرکت کریں، آڈٹ معاملات میں تاخیر ، غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، مالی امور میں شفافیت، احتسابی عمل کو مضبوط بنایا جائیگا، حکام

ملتان (خصوصی رپورٹر)آؤٹ سورس کئے گئے سکولوں کی کارکردگی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے سخت نگرانی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ آؤٹ سورس سکولوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں تاکہ معاہدے کی تمام شرائط پر مکمل عملدرآمد اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے ۔حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی سکول کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی یا تعلیمی معیار میں کمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد نجی شراکت داری کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں شفافیت اور بہتری کو یقینی بنانا ہے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے آڈٹ پیراز بروقت تیار کریں۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ معاملات میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افسروں کو مکمل تیاری کے ساتھ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے ۔تعلیمی و انتظامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ مالی امور میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو بھی مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں