جعلسازی کے الزام میں تین ملزموں کیخلاف ایکشن
ملتان (کرائم رپورٹر)جعلسازی کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا چہلیک پولیس کو خالد اقبال نے۔۔۔
بتایا کہ ملزم سعید ، بشیر اور احمد ظفر نے دکان ہتھیانے کیلئے جعلی و فرضی اقرار نامہ معاہدہ بیع تیار کیا جسے عدالت میں پیش کیا تو تصدیق نہ ہوسکی۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔