نہم جماعت 2026کے امتحانات کے رول نمبر سلپس جاری

نہم جماعت 2026کے امتحانات کے رول نمبر سلپس جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کیلئے امیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں۔۔۔۔

 نہم جماعت کے امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے ۔بورڈ حکام کے مطابق پرائیویٹ امیدوار اپنی رول نمبر سلپس بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، جبکہ ریگولر امیدوار اپنی رول نمبر سلپس اپنے متعلقہ تعلیمی اداروں سے حاصل کریں گے ۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر رول نمبر سلپ امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکیں گے ، لہٰذا وقت پر اپنی سلپس حاصل کرنا ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں