ژالہ باری اور بارش سے فصلوں کو نقصان
جہانیاں (نمائندہ دنیا) شہر اور گردونواح کے علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی ہے ۔ ۔۔۔
ژالہ باری کے باعث گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کپاس کی نوخیز فصل اور دیگر زرعی اجناس بھی متاثر ہوئیں۔ مختلف باغات خصوصاً آم کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔موسمی شدت کے باعث 105 ٹن آر، 112 ٹن آر، 113 ٹن آر، 148 ٹن آر، 150 ٹن آر، 151 ٹن آر اور دیگر دیہات شدید متاثر ہوئے ۔