زائد کرایہ وصولی پر3گاڑیوں کے چالان ، ایک تھانے میں بند
لودھراں (سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عملہ حکومتی کرائے ناموں پر عملدرآمد کے لیے شاہراہوں پر متحرک ہے ۔ ۔۔۔
سیکرٹری آر ٹی اے کے عملے نے 7اپریل کو مختلف 32 گاڑیوں میں مسافروں سے کرایوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ چیکنگ کے دوران زائد کرایہ وصولی پر 3 گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ ایک گاڑی کو تھانے میں بند کر دیا گیا۔ زائد وصول کردہ 950 روپے مسافروں کو واپس کروائے گئے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔