دکاندار سے 65ہزار روپے کی ڈکیتی، مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع منہاں میں دو نامعلوم مسلح ملزمان نے کریانہ شاپ میں داخل ہو کر دکاندار محمد عمران کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ۔۔
اسلحہ کے زور پر دراز سے 65 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مدعی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔