وہاڑی کے خلیل احمد پنجاب انڈر 18ہاکی کوچ مقرر

وہاڑی کے خلیل احمد پنجاب  انڈر 18ہاکی کوچ مقرر

وہاڑی (خبرنگارنمائندہ خصوصی) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے وہاڑی سے تعلق رکھنے والے پاکستان واپڈا کے ہاکی کوچ خلیل احمد کو پنجاب انڈر 18 ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا ہے ۔۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام انڈر 18 یوتھ ہاکی چیمپئن شپ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں 9 اپریل سے 19 اپریل تک منعقد ہو رہی ہے ۔ پنجاب ہاکی ٹیم اس ایونٹ میں شرکت کرے گی جبکہ ٹیم کا تربیتی کیمپ بہاولپور میں جاری ہے ۔ خلیل احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھائے گی۔ جنوبی پنجاب میں ہاکی کوچنگ میں نمایاں خدمات پر انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں