مدرسے کے قاری کا بچے پر تشدد والد کی درخواست پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر )بچے پر تشدد کے الزام میں پولیس نے قاری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ڈی ایچ اے پولیس کو عامر نے۔۔۔
بتایا کہ میرا بیٹا سلیمان قرآن پڑھنے مدرسہ گیا سبق یاد نہ ہونے پر ملزم قاری محبوب حسین نے بہیمانہ تشدد کیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔