پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طلباء کی فیس ادا کرنے میں ناکام

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طلباء کی فیس ادا کرنے میں ناکام

مارچ 2025میں داخل طلباء کی فیس تاخیر کے باعث سکول بحران کا شکار

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مارچ 2025میں داخل طلباء کی مکمل فیس ادا کرنے میں تاحال ناکام ہے ۔ گزشتہ سال مارچ میں سات لاکھ سے زائد طلباء کے داخلے ہوئے تھے ، لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود فیس مکمل نہ ہونے کے باعث پارٹنر سکول مالی بحران کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق ماہانہ فیس کی ادائیگی میں دو دو ماہ کی تاخیر معمول بن گئی ہے ، جس کے نتیجے میں اساتذہ اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ عید کے موقع پر بھی اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دی جا سکیں، جس سے مالی و انتظامی بدحالی میں اضافہ ہوا ہے ۔ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ طلباء کی فیس میں تاخیر اور سکولوں کے مالی بحران کی وجہ سے لاکھوں بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے ، اور فوری اقدامات نہ کئے جانے پر تعلیمی نظام متاثر ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں