تین ہفتے قبل حادثے کا شکار زخمی نوجوان نشتر ہسپتال میں چل بسا

تین ہفتے قبل حادثے کا شکار زخمی  نوجوان نشتر ہسپتال میں چل بسا

جہانیاں( نمائندہ دنیا)تین ہفتے قبل حادثے کا شکار زخمی نوجوان نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق تین ہفتے قبل نواحی گاؤں 141 دس آر کا رہائشی 26 سالہ نوجوان محمد ندیم ولد امام دین موٹر سائیکل پر پل 14 جارہا تھا کہ چک نمبر 140 موڑ پر تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی ۔۔۔

جس کے باعث گاڑی الٹ گئی اور محمد ندیم شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا، حادثے کا شکار نوجوان محمد ندیم تین ہفتے تک زندگی ص موت کی کمشکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس حادثے کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں کار سوار مشتاق احمد کے خلاف درج کیا جاچکا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں