ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ،آصف خان دستی
چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر آصف خان دستی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے ، جس سے عالمی سطح پر امن کو فروغ ملے گا اور۔۔۔
عوامی مشکلات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ بندی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ممکن ہو گی اور مہنگائی میں کمی آئے گی۔ میر آصف خان دستی نے مزید کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور بین الاقوامی کردار نے ملک کو امن کوششوں میں اہم مقام دیا ہے اور اگر شہید ذوالفقار علی بھٹو آج زندہ ہوتے تو امریکہ اور اسرائیل ایران پر حملے کی جرات نہ کرتے ۔ انہوں نے ملک مظہر حسین آرائیں کے بھائی صفدر حسین اور شفیق نیازی کی والدہ کی وفات پر دعائے مغفرت بھی کی۔