موٹر سائیکل اوررکشا میں ٹکر سے تین افراد زخمی

موٹر سائیکل اوررکشا میں  ٹکر سے تین افراد زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔ ۔۔۔

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 507 ٹی ڈی اے میں پرویز اقبال چانڈیہ بلوچ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق وہ اپنے والد وزیر احمد اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر گھر جا رہے تھے کہ رکشہ ڈرائیور رانا محمد افضل تیز رفتاری کے باعث قابو نہ رکھ سکا اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں جاوید اقبال، وزیراں مائی اور آمنہ بی بی زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو رنگپور ہسپتال اور ٹی ایچ کیو سرور شہید منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں