مہنگائی کا طوفان برپا،عوام کا جینا دوبھر ہوگیا، مظہر رخسارسیال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے۔۔۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تمام ضروریات زندگی کی اشیائمیں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کا یہ طوفان عوام پر کھلا ظلم ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس طوفان میں پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے ۔ان خیالات کااظہا رانہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے مزیدکہاکہ اس اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، اشیائے خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی ہر چیز مزید مہنگی ہو چکی ہے جس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑ رہا ہے ۔