لاپتہ ہونیولاے تین کمسن بچے بازیاب،والدین کے حوالے
وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی)پیپلز کالونی ڈبلیو بلاک اور اقبال ٹاؤن کے تین کمسن بچے اچانک لاپتہ ہو گئے تھے ۔۔۔
، جنہیں پولیس نے چند گھنٹے میں بازیاب کرا کر والدین کے حوالے کردیا۔ چار سالہ عبدالشافع ولد خاور فرید، چار سالہ محمد سالار ولد بدر فرید اور تین سالہ زمل فاطمہ دختر شعیب نیازی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہو گئے تھے ۔اہل خانہ کی شدید تشویش کے بعد تھانہ سٹی وہاڑی پولیس فوری متحرک ہوئی اور سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کیا۔ ایس ایچ او زبیر سندھو کے مطابق پولیس ٹیم نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے مختصر وقت میں تینوں بچوں کو محفوظ حالت میں تلاش کر کے والدین کے حوالے کیا۔بچوں کی بحفاظت واپسی پر اہل علاقہ اور والدین نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔