وجھیانوالہ میں بلیک میلنگ گروپ سرگرم، شہری لٹنے لگے
وجھیانوالہ (نامہ نگار)وجھیانوالہ میں بلیک میلنگ کرنے والا گروہ بے لگام ہو گیا، جس کے باعث متعدد شہری متاثر ہو چکے ہیں۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق اس گروہ کے ہاتھوں درجنوں شریف شہری نشانہ بنے اور کئی افراد لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم ہو گئے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گروہ مختلف طریقوں سے لوگوں کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم وصول کر رہا ہے ، تاہم پولیس تاحال مؤثر کارروائی نہیں کر سکی۔ تھانہ چھب کلاں کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بعض اہلکاروں پر گروہ کی سرپرستی کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں، جس سے صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے ۔ متاثرہ افراد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔