جرائم پیشہ عناصر کیخلا ف آپریشن،9گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

جرائم پیشہ عناصر کیخلا ف  آپریشن،9گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)آئی جی پنجاب اور ڈی پی او کوٹ ادو کی ہدایت پر پولیس نے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔

کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں سے 110 لٹر دیسی شراب، 165 لٹرلہن اور 5 پسٹل برآمد کیے گئے ۔ پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں چھاپے مار کر منشیات فروشوں اور اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کیا۔تمام برآمد شدہ اشیاء قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق انسداد جرائم مہم کے تحت ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں