میونسپل کارپوریشن ملازمین کی نجی نوکریاں، خزانے کو نقصان

میونسپل کارپوریشن ملازمین کی نجی نوکریاں، خزانے کو نقصان

سرکاری تنخواہیں لینے کے باوجود فرائض انجام نہ دینے کا انکشاف، نوٹس لینے کا مطالبہ

بورے والا (نمائندہ دنیا)میونسپل کارپوریشن کے بعض ملازمین کی جانب سے نجی نوکریاں کرنے اور سرکاری تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق متعدد ملازمین سرکاری ادارے سے تنخواہیں وصول کرنے کے باوجود نجی اداروں میں کام کر رہے ہیں اور سرکاری فرائض سرانجام نہیں دے رہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ میونسپل عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے جاری ہے ، جبکہ اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کے باعث ان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے نہ صرف سرکاری وسائل کا ضیاع ہو رہا ہے بلکہ عوامی مسائل بھی حل نہیں ہو پا رہے ۔ کئی بار نشاندہی کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی

، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی مکمل چیکنگ کی جائے اور طویل عرصہ سے ایک ہی نشست پر تعینات ملازمین کا ریکارڈ بھی جانچا جائے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ شفاف تحقیقات کے ذریعے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند ہو سکے اور ادارے کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں