ملتان سمیت صوبے بھر کیلئے نئے اے ایم آئی میٹرز فراہم

 ملتان سمیت صوبے بھر کیلئے نئے اے ایم آئی میٹرز فراہم

ساہیوال اور دیگر سرکلز میں خراب تھری فیز میٹرز کی تبدیلی کی ہدایات

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے مارچ 2026ء کے دوران خراب یا جلنے والے تھری فیز اے ایم آئی میٹرز کی جگہ نئے میٹرز فراہم کرنے کا آغاز کر دیا ہے ۔ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ ملک جاوید اقبال کے جاری کردہ ایلوکیشن کے مطابق ملتان سرکل کو 46، ڈی جی خان 15، وہاڑی 57، بہاولپور 40، ساہیوال 147، رحیم یار خان 25، مظفرگڑھ 15، بہاولنگر 33اور خانیوال 33نئے تھری فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریجنل سٹور بہاولپور سے میٹرز حاصل کرکے فوری تبدیلی کریں اور مکمل شدہ ٹاسک کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں