جنگ بند ی کیلئے حکومتی کردار لائق تحسین، ثاقب خورشید
انتھک محنت ، مشکل حالات میں بہترین سفارتکاری ،عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی وہاڑی میاں محمد ثاقب خورشید نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دن رات کی انتھک محنت اور مشکل حالات میں بہترین سفارت کاری کے باعث پاکستان نے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قیادت کی مؤثر حکمت عملی اور دانشمندانہ فیصلوں کی بدولت دنیا کو ممکنہ تنازعات سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا گیا جبکہ پاکستان کا قومی پرچم بین الاقوامی سطح پر مزید بلند ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا میں پاکستان کے مثبت تاثر اور تعریفیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ملکی قیادت درست سمت میں گامزن ہے ۔میاں محمد ثاقب خورشید نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور پوری قوم ان خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسی جذبے اور محنت کے ساتھ پاکستان ترقی اور استحکام کی راہ پر مزید آگے بڑھے گا۔