تین خواتین کا مبینہ اغوا، مقدمات درج تحقیقات شروع

 تین خواتین کا مبینہ اغوا، مقدمات درج تحقیقات شروع

سرور شہید کے مختلف علاقوں سے واقعات، پولیس نے تلاش شروع کی

 کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں ایک ہی روز کے دوران تین مختلف مقامات پر خواتین کے مبینہ اغوا کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں نقدی اور طلائی زیورات بھی ساتھ لے جانے کی اطلاعات ہیں تفصیل کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ صدر سرور شہید کے علاقہ چکنمبر 634 میں پیش آیا جہاں بیوہ خاتون فرزانہ بی بی نے اپنی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ سفید رنگ کی کار میں سوار ملزمان اس کی بیٹی فاریہ بتول کو زبردستی اغوا کرکے لے گئے اور مزاحمت پر دھمکیاں دیں جبکہ بعد ازاں گھر سے دو تولے طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے نقدی بھی غائب پائے گئے دوسرا واقعہ موضع ڈیرہ ہیبت رنگ پور میں پیش آیا جہاں ثمینہ بی بی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق رشتہ کے بہانے آنے والے افراد اس کی بیٹی اقصیٰ کو قریبی ٹیلوں کی طرف لے گئے جہاں سے وہ واپس نہ آئی اور گھر سے ایک تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی بھی غائب پائی گئی تیسرا واقعہ واندھڑ اڈا چکنمبر 600 ٹی ڈی اے میں پیش آیا جہاں اللہ دتہ کے مطابق اس کی بیٹی رمشا بی بی کو رات کے وقت مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا اور اس واردات میں ظفر علی، محمد شفیق اور دو نامعلوم افراد ملوث ہیں پولیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں