ریڈر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آبادکی گریڈ 16 میں ترقی
شجاع آباد (نامہ نگار) ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ریڈر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد، سینئر کلرک اسلم خان کو گریڈ 16 میں ترقی دے دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق نے اسلم خان کی ترقی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس موقع پر اسلم خان کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا گیا۔ترقی کی خوشی میں دوست احباب اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے انہیں مبارکباد دی۔ مبارکباد دینے والوں میں عبدالخالق انصاری، اقبال خان، مظہر فرید انصاری، فیض رسول، کامران خان، ذیشان شاہ، غلام فرید انصاری، پٹواری غلام محی الدین، حاجی آصف قریشی اور حاجی اقبال کریانہ والے سمیت دیگر شامل تھے ۔