پی ٹی آئی زوال پذیر، مستقبل غیر یقینی ،اعجاز حسین شاہ
احتجاجی سیاست تحریک انصاف کے بس کی بات نہیں رہی،پی پی رہنما کی گفتگو
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے ممبر و ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سید اعجاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مستقبل غیر یقینی ہے جبکہ موجودہ قیادت کی نااہلی اور تنظیمی ڈھانچے کی کمزوری کے باعث جماعت زوال کا شکار ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ وزیراعظم بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان تعاون کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی سیاست ان کے بس کی بات نہیں رہی اور وہ غیر سیاسی رویے اختیار کر کے خود کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔