تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے آس لیبارٹری کے قیام کی درخواست
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)عوامی اتحاد کے سربراہ اور ماہر امراض بچگان ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے سربراہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور کوٹ ادو میں تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے آس لیبارٹری کے قیام کی درخواست کی۔
تفصیل کے مطابق فری تھیلیسیمیا سنٹر میں بلڈ بینک کی عدم دستیابی کے باعث والدین کو ٹیسٹوں اور خون کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے حل کیلئے ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کر کے ان سے درخواست کی کہ کوٹ ادو میں آس لیبارٹری قائم کی جائے ، ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے بھی اقدامات کی اپیل کی گئی۔مولانا طارق جمیل نے جلد اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔