درسِ قرآن و حدیث کااجتماع، سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر اظہارتشویش

درسِ قرآن و حدیث کااجتماع، سوشل  میڈیا کے غلط استعمال پر اظہارتشویش

بورے والا (سٹی رپورٹر )جامعہ محمد (محمد بلاک) شادمان کالونی کے قریب ریلوے لائن کے بالمقابل ایک باوقار دینی اجتماع بعنوان ’’درسِ قرآن و حدیث‘‘قد ہوا جس میں شہریوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنا اور موجودہ دور کے فتنوں کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کرنا تھا۔ اس موقع پر ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد حماد لکھوی نے بطور مہمان خصوصی خطاب میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال کو ایک اہم اخلاقی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کا انسان معاشرے میں تو محتاط رہتا ہے مگر تنہائی میں حدود سے تجاوز کر جاتا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ،سچا مومن وہ ہے جو اپنی باطنی اور ظاہری زندگی کو یکساں پاکیزہ رکھے اور ہر عمل میں اخلاص کو بنیاد بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں