شنواب رضی اللہ نے گرین کالج دھنوٹ کا افتتاح کر دیا
معیاری تعلیم ترقی کی بنیاد قرار، طلبہ کو جدید تعلیم کے ساتھ مطالعہ کی ہدایت
دھنوٹ (نامہ نگار) ایم پی اے نواب رضی اللہ خان نے حافظ آباد دھنوٹ میں گرین کالج کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، تقریب میں علاقہ بھر کی اہم شخصیات، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں رانا حامد اقبال، ڈاکٹر اظہر جمیل، ڈاکٹر اقبال طاہر، ماسٹر (ریٹائرڈ) سراج احمد، ماسٹر عبدالحکیم، ماسٹر شاہد اقبال سمیت دیگر معززینِ علاقہ موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نواب رضی اللہ خان نے کہا کہ معیاری تعلیم ہی کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے اور ایسے تعلیمی ادارے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تعلیمی سہولیات کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ کتب بینی کی عادت اپنائیں تاکہ بہتر مستقبل کی راہ ہموار ہو سکے ، جبکہ کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر ریاض احمد نے کہا کہ گرین کالج کا قیام علاقے کے طلبہ کیلئے خوش آئند ہے جس سے تعلیمی معیار بہتر ہوگا اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے ۔ تقریب کے اختتام پر پیر سید محمد باقر شاہ بخاری اور پیر سید ممتاز حسین شاہ بخاری نے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کرائی۔