طیبہ لیڈیز پارک کی بیوٹیفکیشن مکمل، شہریوں کیلئے بہتر سہولیات
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایت پر طیبہ لیڈیز پارک کی بیوٹیفکیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ،
جسے شہریوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پارک میں صفائی ستھرائی، رنگ و روغن، گرین بیلٹس کی بحالی، پودوں کی شجرکاری اور واکنگ ٹریک کی مرمت کے ساتھ لائٹنگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پینے کے ٹھنڈے پانی، جھولوں کی مرمت اور دیگر سہولیات کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ خواتین اور بچوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے ۔شہریوں نے حکومت پنجاب کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے عوامی فلاح اور حکومت کے مثبت ویژن کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے کہا کہ عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسی مقصد کے تحت پارکس کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ شہریوں نے ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولیات میں واضح بہتری آئی ہے ۔