واپڈا لائن پر کام کے دوران مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق
واقعہ راجہ رام میں پیش آیا، 55 سالہ اللہ وسایا موقع پر چل بسا، لاش ورثاء کے حوالے
سکندرآباد (نامہ نگار) راجہ رام کے نواحی علاقے چک وارث آباد میں واپڈا کی مین لائن پر کام کے دوران مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر موت کی تصدیق کے بعد لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 55 سالہ مزدور اللہ وسایا واپڈا کی مین لائن پر کام کر رہا تھا کہ اچانک اسے کرنٹ لگ گیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدور کا تعلق محنت کش طبقے سے تھا اور وہ روزگار کے سلسلے میں کام کر رہا تھا۔ بعد ازاں ورثا نے پولیس کارروائی کروانے سے انکار کر دیا جس پر ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔