گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے تیزاب پی لیا،حالت تشویشناک
سکندرآباد (نامہ نگار) راجہ رام میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے تیزاب پی کر اپنی جان کو خطرے میں ڈال لیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راجہ رام کا رہائشی نوجوان محمد ممتاز گھریلو حالات سے پریشان تھا کہ اس نے تیزاب پی لیا، جس کے باعث اس کی حالت غیر ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ نوجوان کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے سول ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے ۔