کاشتکار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ، نوابزادہ منصور

 کاشتکار ملکی معیشت میں  ریڑھ کی ہڈی ، نوابزادہ منصور

مونڈکا،وسندے والی(نامہ نگار)کسان ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، مگر آج شدید مشکلات کا شکار ہے ۔

سابق صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے ، جس کے باعث زرعی شعبہ مشکلات کی طرف بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے بعض علاقوں میں ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل گر گئی ہے جس سے پیداوار میں واضح کمی کا خدشہ ہے ۔ اس نقصان کا براہ راست اثر کسانوں پر پڑ رہا ہے جو پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں