کرپشن کی شکایات پر شاہ شمس تھانے کے اہلکار معطل

کرپشن کی شکایات پر شاہ شمس تھانے کے اہلکار معطل

ریڈ کے دوران رقم غائب کرنے کا الزام، گیارہ اہلکاروں کیخلاف کارروائی

ملتان (کرائم رپورٹر)کرپشن شکایات پر سی پی او ملتان نے تھانہ شاہ شمس کے گیارہ اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ معطل ہونے والوں میں دو سب انسپکٹرز، تین اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، محرر اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر بڑی رقم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ وہاں جوا ہو رہا تھا۔ تاہم متاثرہ افراد نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے جھوٹی کارروائی کی اور گھر سے اٹھائی گئی رقم میں سے بڑی رقم غائب کر دی، جس پر شدید احتجاج کیا گیا۔ شکایات موصول ہونے پر اعلیٰ حکام کی جانب سے انکوائری شروع کی گئی جس میں پولیس اہلکار قصوروار پائے گئے ، جس کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق معطل ہونے والوں میں سب انسپکٹرز رحمان حنیف اور یاسین ساجد، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز یونس، حاجی محمد اور دیگر اہلکار شامل ہیں جبکہ تھانہ محرر قیصر کو بھی معطل کیا گیا ہے ۔ایس پی کینٹ کائنات اظہر خان اس معاملے کی انکوائری کر رہی ہیں اور مزید کارروائی متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں