ماہڑہ، مظفر گڑھ کینال خشک،آم کے باغات، گنے کی فصل کو نقصان
ماہڑہ(نامہ نگار)مظفرگڑھ کینال خشک ہونے پر آم کے باغات اورگنے کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے لگا پودے سوکھنا شروع ہوگئے پیدا وار شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے متاثرہ کسانوں کا کہنا ہے کہ۔۔۔
ڈیزل جلا کر باغات بچانے میں مصروف ہیں اگر رشوت دیں تو مائنر میں پانی چھوڑ دیا جاتا ہے اگر بروقت نہروں میں پانی نہ چھوڑا گیا تو خود کشی پر مجبور ہو جائیں گے ایکسین محکمہ انہار سے اپیل ہے کہ باغات اور کماد کی فصلوں کو بچانے کیلئیے مظفرگڑھ کینال اور ڈی جی خان میں فوری پانی چھوڑا جائے ۔