پیپلز پارٹی کارکنوں کی خدمت کی علمبردار،احمد مجتبیٰ گیلانی
پارٹی کی اصل طاقت مخلص کارکن، قربانیاں ،محنت کامیابی کی ضمانت ہے
ملتان (لیڈی رپورٹر)سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی ۔یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی رہنما رانا ذوالفقار علی کے ٹی جی کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تقریب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں محمد عظیم سعید کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر رضوان ہانس، چودھری لیاقت علی، میاں سہیل بھٹی، ملک سجاد کالرو، ملک سنی بچہ اور رانا فاروق بھی موجود تھے ۔سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے مزید کہا کہ یہ تقریب دراصل ایک کارکن کی خوشی میں شریک ہو کر اس کی حوصلہ افزائی کا عملی اظہار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی اصل طاقت اس کے مخلص کارکن ہیں اور ان کی قربانیاں اور محنت ہی پارٹی کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔