اولیا کرام نے رواداری کو فروغ دیا، ولایت گیلانی

اولیا کرام نے رواداری کو  فروغ دیا، ولایت گیلانی

ملتان (کرائم رپورٹر) دربار موسیٰ پاک شہیدؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ولایت مصطفیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ۔۔۔

ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ اتحاد، یکجہتی، محبت، اخوت اور رواداری کا درس دیا ہے اور اپنی زندگیاں تبلیغ و اشاعت اسلام کے لئے وقف کیں۔انہوں نے یہ بات حضرت مخدوم پیر محمد قاسم اویسیؒ کے 14ویں سالانہ عرس کی تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے اپنی پوری زندگی محبت رسول ؐکی صدائیں بلند کرتے ہوئے گزاری اور کبھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوئے ، ان کی زندگیاں آج کے لئے مشعل راہ ہیں۔عرس کی تقریب میں مخدوم الطاف حسین اویسی، مخدوم قاضی سجاد حسین اویسی، مخدوم زادہ اسد سجاد اویسی، بابو نفیس احمد انصاری  نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں