ایران امریکا مذاکرات سے امن کی امید ، مولانا اجمل قادری

ایران امریکا مذاکرات سے  امن کی امید ، مولانا اجمل قادری

ملتان (کرائم رپورٹر)مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ انشاء اللہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے اور اس کے نتیجے میں عالمی امن قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر اہم سفارتی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ۔جامع مسجد المصطفی شالیمار کالونی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ شہباز شریف کو چاہیے کہ وہ ملکی عوام کی خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بین الاقوامی کامیابیاں اہم ہیں لیکن عوامی ریلیف زیادہ ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں