بدھلہ سنت ، کتے کا حملہ آٹھ سالہ بچہ شدید زخمی
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں پالتو کتے کے حملے سے آٹھ سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے کتے کے مالک کے
خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق ثمینہ بی بی نے اطلاع دی کہ اس کا بیٹا ثقلین دودھ لینے کے لئے جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزم تصور نے اپنا پالتو کتا اس کے پیچھے چھوڑ دیا۔ کتے نے بچے پر حملہ کرتے ہوئے اسے کاٹ لیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔اہل خانہ کے مطابق بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ضروری علاج فراہم کیا گیا۔