تعلیمی نقصان سے بچانے کیلئے تعطیلات کم کی جائیں، نعیم راشد
ملتان (خصوصی رپورٹر)ماہر تعلیم میاں نعیم ارشد آرائیں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔
رواں سال گرمیوں کی تعطیلات کم کی جائیں تاکہ طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ممکن ہو سکے ۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ تعلیمی سال کے دوران صرف 109 دن تدریس ہو سکی جبکہ طلبہ 256 دن سکولوں سے دور رہے ، جس سے سیکھنے کا عمل شدید متاثر ہوا۔اپنے بیان میں انہوں نے تجویز دی کہ موسم گرما میں کم از کم دو ماہ تک سکول کھلے رکھے جائیں اور اوقات کار صبح 7بجے سے 11 بجے تک مقرر کئے جائیں تاکہ شدید گرمی سے بچاؤ کے ساتھ تعلیمی تسلسل بھی برقرار رہے ۔میاں نعیم ارشد نے کہا کہ پورے پنجاب یا ملک بھر میں یکساں تعطیلات دینا مناسب نہیں، بلکہ جہاں گرمی کی شدت زیادہ ہو صرف انہی علاقوں میں سکول بند کئے جائیں۔