ٹریفک حادثہ میں طالبعلم کی موت، ٹرالر ڈرائیور پر مقدمہ قائم

ٹریفک حادثہ میں طالبعلم کی موت، ٹرالر ڈرائیور پر مقدمہ قائم

ملتان (کرائم رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں ششم کلاس کے طالبعلم کی ہلاکت ، پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بی زیڈ پولیس کو ندیم نے بتایا کہ میرا کزن ذیشان سکول سے پڑھ کر سائیکل پر سوار ہوکر گھر آرہا تھا کہ تیزرفتار ٹرالر نے ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا ۔ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر ٹرالر ڈرائیور ملزم ابو ہریرہ کو فرار ہوتے وقت دبوچ لیا اور حوالہ پولیس کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں