تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر لڑکاجاں بحق
مونڈکا(نامہ نگار)13 سالہ لڑکا تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ شاہجمال کے نواحی علاقہ وسطی منصورہ پل کھروڑا کا نو عمر تیرہ سالہ محمد ذیشان ولد محمد حسین قوم کنیرا۔۔۔
دوران کراسنگ تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا جسے مقامی پولیس نے ریسکیو کر کے ہسپتال پہنچایا۔ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ٹرالر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ٹرالر کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔